(حسن علی )استحکام پاکستان پارٹی کو سیاسی میدان میں ایک اور کامیابی مل گئی ، اٹک سے تعلق رکھنے والے سابق صوبائی وزیر کرنل(ر) محمد انور کا پارٹی میں شمولیت کا اعلان ۔
تفصیلات کےمطابق صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان سے سابق صوبائی وزیر کرنل (ر) محمد انور نے ملاقات کرتے ہوئے جہانگیر خان ترین اور عبدالعلیم خان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ غیر مشروط طور پر استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہو رہا ہوں، آئی پی پی کے صدر عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ وعدے پورے کرینگے،استحکام پاکستان پارٹی کا منشور سب کے دل کی آواز ہے،ملک کو مستحکم کرنا وقت کا اہم ترین تقاضا ہے، سب کو مل کر چلنا ہوگا،غریب آدمی کو 75سال وعدوں پر ٹرخایا گیا، اب عمل کرنے کا وقت ہے،بجلی،پٹرول اور اشیائے خوردونوش کی قیمتیں عام آدمی کے بنیادی مسائل ہیں،عبدالعلیم خان کا کرنل (ر) محمد انور کی پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم، بھرپور تعاون کی یقین دہانی۔
یہ بھی پڑھیں :سویلینز کافوجی عدالتوں میں ٹرائل کالعدم قرار دینے کا فیصلہ مشروط طور پر معطل