محسن نقوی کا غریب دوست اقدام، مزدوروں کو مکمل اجرت دلانے کیلئے پلان طلب کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی عام انسان کو درپیش مشکلات کے حل کیلئے دن رات کوشاں ہیں،ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن ہو یا پھر تھانوں کی حالت زار کا خیال، ایک طرف آرام دہ سفر کیلئے سڑکوں کی بہتری ہو تو دوسری جانب قبضہ مافیاکا سخت احتساب ہر طرف محسن سپیڈ کے چرچے ہیں ایسا ہی ایک اور غریب دوست اقدام وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی جانب سے اٹھایا گیا ہے ۔
مزدوروں کو کام کی مکمل اجرت نہ ملنے کی شکایات پر وزیر اعلی پنجاب نے مزدوروں کو مکمل اجرت دلانے کے لیے کمر کس لی ہے،محسن نقوی نے مزدوروں کو مکمل اجرت دلانے کے لیے پلان طلب کرلیا ،آج شام وزیر اعلی پنجاب کی سربراہی میں اہم اجلاس ہوگا ،اجلاس میں محکمہ لیبر و انسانی حقوق وزیر اعلی پنجاب کو بریفنگ دیں گے ،وزیر اعلی پنجاب مزدوروں کو مکمل اجرت کی فراہمی پر اہم فیصلے کریں گے۔
نگران حکومت نے پنجاب مزدور کی کم از کم اجرت 32 ہزار مقرر کر رکھی ہے ،سرکاری سطح پر کیے گیے فیصلے پر عملدرآمد کے لئے بھی اب حکمت عملی طے کی جائے گی ۔
یہ بھی پڑھیں :سابق صوبائی وزیر کرنل (ر)محمد انور کا آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان