پاکستان اور گمبیا میں سیاسی مشاورت کی مفاہمتی یاداشت کی منظوری

Dec 13, 2023 | 15:33:PM
پاکستان اور گمبیا میں سیاسی مشاورت کی مفاہمتی یاداشت کی منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)پاکستان اور گیمبیا کے درمیان خارجہ لیول پر سیاسی مشاورت کی مفاہمتی یادداشت کی منظوری دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق  نگران وفاقی کابینہ کا وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں 12 نکاتی ایجنڈا بھی پیش کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ایم ڈی نیشنل ٹیلی کمیونیکشن کارپوریشن معراج گل کو ہٹانے کی منظوری دی گئی جبکہ کورنگی فشریز ہاربر اتھارٹی ایم ڈی کی تقرری کر دی گئی۔

اجلاس میں پاکستان اور گمبیا کے درمیان خارجہ لیول پر سیاسی مشاورت کی مفاہمتی یاداشت کی منظوری دیدی گئی،اس کے علاوہ پی ایم ڈی سی ایکٹ 2022ء کےتحت نارووال، ٹھٹہ اور میر پور میں میڈیکل کالجز کو تسلیم کرنے اور کنگ حماد یونیورسٹی آف نرسنگ اینڈ ایسوسی ایٹڈ میڈیکل سائنسز اسلام آباد کی تشکیل کی منظوری دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: کسی کا کیا بگاڑا تھا؟انتقام نہیں چاہتا لیکن حساب تو بنتا ہے: نواز شریف

اجلاس میں وزارتِ داخلہ نے غیر قانونی طور پر مقیم افغانیوں کے انخلاء پر بریفنگ بھی دی،نگراں کابینہ نے نیشنل اسپیس پالیسی کی منظوری دی اور ای سی سی کے 23 نومبر لیجسلیٹو کیسز سے متعلق کمیٹی کے 6 دسمبر کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔