مغربی ممالک پاکستان کو جرمانہ ادا کریں گے ، حیران کن وجہ سامنے آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی) مغربی ممالک کی جانب سے پاکستان کو جرمانہ ادا کرنے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں جس کی اہم وجہ بھی سامنے آ گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں موجود افغانی شہری جنہیں دوسرے ممالک نے لے کر جانا تھا ان کیلئے ڈیڈلائن مقرر کی گئی ہے اور مغربی ممالک کی جانب سے تاخیر اور
افغانی باشندوں کے اوور سٹے کے باعث مغربی ممالک پر جرمانہ عائد کیا گیا تھا لیکن اب نگران کابینہ کی جانب سے اہم اجلاس میں مغربی ممالک کو کیے جانے والے جرمانے میں کمی کی منظوری دی گئی ہے، مغربی ممالک اب فی کس افغانی 800 ڈالر کا جرمانہ اب 400 ڈالر ادا کر سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں :دولہے کو دوستوں کا منفرد تحفہ، 12فٹ لمبا کرنسی ہار پہنا دیا
مغربی مملک کی طرف سے وفاقی حکومت کو ان افغانیوں کیلیے کی گئی سفارشات منظور ،وہ افغانی باشندے جن پر اوور سٹے کا جرمانہ تھا اس میں بھی کمی کی منظوری دی گئی ہے ،مغربی ممالک ان افغانیوں کو 29 فروری تک ہر صورت پاکستان سے لے کر جائیں گے ۔