(24 نیوز) عدالت نے میڈیا نمائندوں کو پولیس حراست والے ملزمان کے انٹرویوز کرنے سے روکنے کا عبوری حکم جاری کر دیا۔
لاہور ہائیکورٹ میں زیرحراست ملزمان کے میڈیا نمائندوں کے انٹرویوزکرنے کےخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی ، ڈی آئی جی انویسٹیگیشن عمران کشور، ڈی آئی جی کامران عادل، پراسیکیٹور جنرل پنجاب سمیت دیگر افسران عدالت پیش ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: بموں سے لیس 2 افراد ایوان میں داخل، بھگدڑ مچ گئی
عدالت نے میڈیا نمائندوں کو پولیس حراست والے ملزمان کے انٹرویوز کرنے سے روک دیا ، عبوری حکم بھی جاری کر دیا، عدالت نے وارڈنز اور ایکسائز والوں کی ڈیوٹی کے دوران بھی میڈیا نمائندوں کو انٹرویو سے روک دیا۔
جسٹس علی ضیاء باجوہ نے ریمارکس دیئے کہ آج ہی آرڈر پاس کریں گے کہ زیر حراست ملزمان سے انٹرویوز روکے جائیں۔
عدالت نے اٹارنی جنرل پاکستان، ایڈوکیٹ جنرل پنجاب، پراسیکیٹور جنرل پنجاب کو آئندہ سماعت پر معاونت کے لئے طلب کرلیا۔