پی ٹی آئی رہنما سردار ذوالفقار علی خان کا آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی) پاکستان تحریک انصاف کے سابق ممبر قومی اسمبلی سردار ذوالفقار علی خان کا استحکام پاکستان میں شمولیت کا اعلان ۔
تفصیلات کے مطابق سابق ایم این اے سردار ذوالفقار علی خان کی آئی پی پی کے صدر عبدالعلیم خان سے ملاقات ہوئی ہے ،چکوال سے سابق ممبر قومی اسمبلی سردار ذوالفقار علی خا ن کا استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا، عبدالعلیم خان کا سردار ذوالفقار علی خان کا آئی پی پی میں شمولیت پر خیر مقدم ، اس موقع پر علیم خان کا کہنا تھا کہ استحکام پاکستان پارٹی ملک کے محفوظ اور شاندار مستقبل کو یقینی بنائے گیہمارا سفر امید سے یقین تک کا ہے، انشاء اللہ کامیاب ہوں گے، عام آدمی کا حکومت پر اعتماد بحال کریں گے، تمام مسائل حل کرنا ہوں گے۔
صدر آئی پی پی کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کے علاوہ استحکام پاکستان پارٹی دیگر صوبوں میں بھی کامیابی حاصل کریگی،ہر محب وطن ملکی استحکام اور خوشحالی میں ہمارابھرپور ساتھ دے رہا ہے،سردار ذوالفقار علی خان کا اظہارتشکر، آئی پی پی کے سینئر رہنما غلام سرور خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں :کراچی کی عوام کیلئے بجلی مزید مہنگی ہونے کا خدشہ