ن لیگ کے ساتھ مخلوط حکومت کیلئے تیار ہیں، مولانا فضل الرحمان

Dec 13, 2023 | 19:48:PM

(24 نیوز) جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی سے کوئی بات نہیں ہوئی، ن لیگ کے ساتھ مخلوط حکومت کیلئے تیار ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے نجی ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈی آئی خان، ٹانک، بنوں، جنوبی وزیرستان میں روزانہ شہادتیں ہورہی ہیں، عام شہریوں کے ساتھ ریاستی اہلکار بھی اپنی جانوں کی قربانیاں دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ باجوڑ میں شہادتیں 80 تک پہنچ گئی ہیں تمام صورتحال کے باوجود ہم کہتے رہے ہیں کہ ہمیں الیکشن چاہئیں۔

یہ بھی پڑھیے: نواز شریف کا ایک اور وار چل گیا؟ سندھ سے اہم رہنما کی شمولیت کا امکان

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمیں الیکشن ضرور چاہیئے مگر شفاف الیکشن کا ماحول بھی چاہیئے، زرداری صاحب نے کہا کے پی میں بہت سے غلط ووٹ اندراج کیے گئے ہیں اگر افغان شہریوں کے ووٹ اندراج کیے گئے تو یہ مزید تحقیق طلب معاملہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے علم نہیں تھا لیکن آصف زرداری کے انکشاف کے بعد یہ بات چبھی ہے، افغان ووٹرز کی تحقیقات کی جائیں اگر الیکشن تاخیر کا شکار ہوتے ہیں تو بڑا سودا نہیں ہے۔

مزیدخبریں