ڈی آئی خان دہشتگرد حملے کے شہداء کو آبائی علاقوں میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کردیا گیا

Dec 13, 2023 | 22:22:PM

This browser does not support the video element.

(احمد مںصور) خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں دہشتگردوں کے حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے جوانوں کو ان کے آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شہداء کی نماز جنازہ میں پاک فوج کے افسران، جوانوں، عزیز و اقارب اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہداء کی یہ قربانیاں دہشتگردی کیخلاف جاری جنگ میں پاک فوج کے عزم اور حوصلے کو مزید تقویت دیتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: ہماری قوم دہشتگردی کے عفریت کیخلاف سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے، نگران وزیراعظم

ترجمان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشتگردوں کیخلاف جاری جنگ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہے گی۔

واضح رہے کہ پیر اور منگل کی درمیانی شب ڈی آئی خان میں مشتبہ سرگرمیوں کے بعد سیکیورٹی فورسز نے مختلف کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 27 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا تھا، تاہم درابن کے علاقے میں سیکیورٹی پوسٹ پر خود کش حملے میں 23 اہلکار بھی شہید ہوگئے تھے۔

مزیدخبریں