(وقاص عظیم) وزیر خزانہ شمشاد اختر نے حکم جاری کیا ہے کہ کاشتکاروں کو یوریا کھاد کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
وزیر خزانہ شمشاد اختر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس ہوا، ای سی سی نے کاشتکاروں کو یوریا کھاد مقررہ نرخوں پر فراہمی کی ہدایت کر دی، ای سی سی کو ملک میں مہنگائی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی کہ ملک میں مہنگائی کی صورتحال برقرار ہے، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے مہنگائی بڑھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی چوری کا جن بے قابو، صدر مملکت نے آرڈیننس جاری کر دیا
ای سی سی نے کے الیکٹرک کے ساتھ واجبات کی ادائیگی کے لیے مختلف معاہدوں کی سمری موخر کر دی اور پاور ڈویژن کو کے الیکٹرک سے متعلق سمری آئندہ اجلاس میں دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت بھی کر دی۔
وزیر خزانہ شمشاد اختر نے ہدایت کی کہ یوریا کھاد سرکاری نرخ سے زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے اور کاشتکاروں کو یوریا کھاد کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔