پی ایس ایل 9، احمد شہزاد کسی بھی فرنچائز ٹیم کا حصہ نہ بن سکے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹر احمد شہزاد کو پاکستان سپر لیگ 9 میں کسی بھی ٹیم نے سیلکیٹ نہیں کیا۔
32 سالہ احمد شہزاد نے نیشنل ٹی 20 کپ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا جس کے بعد کرکٹ ماہرین کی جانب سے کہا جا رہا تھا کہ وہ اس پی ایس ایل میں ضرور کسی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔
نیشنل ٹی 20 کپ میں احمد شہزاد نے لاہور کی نمائندگی کرتے ہوئے 9 میچز میں 43 کی اوسط 344 رنز بنائے جبکہ ان کا اسٹرائیک ریٹ 133.33 رہا۔
یہ بھی پڑھیے: پی ایس ایل 9، تمام ٹیموں کے سکواڈ مکمل، کونسا کھلاڑی کس ٹیم میں شامل؟ جانیے
احمد شہزاد اس سے پہلے پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کھیل چکے ہیں۔
ان کے علاوہ عمر اکمل، عامر یامین اور ارشد اقبال بھی کسی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکے ہیں۔