(اسرار خان) شدید دھند نے موٹر ویز کو لپیٹ میں لے لیا جس باعث موٹروے ایم ٹو لاہور سے کوٹ مومن تک بند کردی گئی۔
ترجمان موٹر وے سید عمران احمد نے مزید بتایا کہ لاہور سیالکوٹ موٹروے کو بھی دھند کی وجہ سے بند کر دیا گیا، موٹر وے ایم فور ٹوبہ ٹیک سنگھ سے پنڈی بھٹیاں تک دھند کی وجہ سے بند کردی گئی۔
یہ بھی پڑھیے: بلوچستان کے سرد علاقوں کے تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا اعلان کردیا گیا
اسی طرح موٹروے ایم تھری فیض پور سے رجانہ تک بند کردی گئی، موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کیلئے بند کیا جاتا ہے، روڈ یوزرز آگے اور پیچھے دھند والی لائٹس کا استعمال کریں۔
ترجمان موٹروے نے مزید بتایا کہ روڈ یوزرز غیرضروری سفر سے اور تیز رفتاری سے پرہیز کریں، اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں اور معلومات اور مدد کیلئے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔