(24 نیوز) حکومت پنجاب نے 8 ٹیچنگ ہسپتالوں کے بورڈ آف مینجمنٹ کے ممبران نامزد کر دیئے ۔
پی آئی سی کے بورڈ میں پروفیسر محمد اظہر، ڈاکٹر سلمان شاہد، ڈاکٹر راحیل صدیقی ، طارق نجیب نجمی، محمد اورنگزیب ، ڈاکٹر فرقد عالمگیر بورڈ میں شامل ہیں، میو ہسپتال لاہور کے پروفیسر انجم حبیب وہرہ بورڈ آف مینجمنٹ میں شامل ،ڈاکٹر عاصم حمید ، ڈاکٹر اجمل خان،عارفہ صبوحی ، بیرسٹر حارث ، عمر ذوالفقار بورڈ میں شامل،جناح ہسپتال کے بورڈ آف مینجمنٹ کے ارکان بھی نامزد کردئیے گئے، گوہر اعجاز ، پروفیسر محمود شوکت ، ریٹائرڈ بیوروکریٹ عرفان علی ، ڈاکٹر ریاض احمد چوہدری، نجیب فیصل ، ساجد یوسفانی جناح بورڈ آف مینجمنٹ کا حصہ ہوں گے۔
سروسز ہسپتال کے بورڈ آف مینیجمنٹ کیلئے پروفیسر اسد اسلم خان ،ڈاکٹر جاوید بٹ ، کیپٹن جاوید اکبر ، ندیم ضیا پیرزادہ ، خواجہ طاہر ، جاوید اقبال کو نامزد کیا گیا ہے، پی جی ایم آئی و جنرل ہسپتال میں پروفیسر تسنیم رضا بورڈ آف مینجمنٹ کے رکن نامزد کیے گئے ہیں، ڈاکٹر زاہد پرویز ، جاوید اسلم،ڈاکٹر عدنان خان ، سلطان محمود ، ڈاکٹر شبانہ حیدر بورڈ رکن نامزد کیے گئے ہیں۔
پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز میں پروفیسر اطہر جاوید، ڈاکٹر محمود صلاح الدین ، زاہد سعید ،عمران یعقوب ، بیرسٹر حارث سہیل ، سعد احسان الدین بورڈ کے رکن نامزد کیے گئے ہیں، پنجاب ڈینٹل ہسپتال کے بورڈ میں پروفیسر ڈاکٹر عثمان، ڈاکٹر زاہدہ سرور ، انور رشید ، محمد شاہجہان،رملہ الطاف بیگ ، محمد الیاس شامل ہیں ، شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان کیلئے پروفیسر ظہیر مصطفیٰ ب،ڈاکٹر حق نواز ، چوہدری عمر جعفر ،محمد ابراہیم ، ملک ساجد فیروز ، اقبال حفیظ نامزد کیے گئے ہیں۔