(ویب ڈیسک)امریکی گلوکارہ میگھن ٹرینر نے انکشاف کیا ہے کہ بوٹوکس کی وجہ سے وہ مسکرانے سے محروم ہو گئی ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران 30 سالہ میگھن ٹرینر کاکہناہے کہ مجھے کسی نے اس حوالے سے خبردار نہیں کیا،میں نے جو چیز کرائی اسے "لِپ فِلپ" کہتے ہیں اور میں نے پہلی مرتبہ کرایا۔
گلوکارہ نے مزید کہا کہ مجھے کہا گیا کہ یہ ہر کوئی پسند کرتا ہے، آپ کو بھی اپنے چھوٹے ہونٹ پسند آئیں گے لیکن یہ مجھے اچھا نہیں لگا کیونکہ میں مسکرا نہیں سکتی تھی۔
انہوں نے کہا کہ یہ سب سے تکلیف دہ چیز تھی، مجھے کسی نے اس حوالے سے خبردار نہیں کیا،میں نے اپنے جبڑے میں بوٹوکس کرایا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:سب سے زیادہ کمائی والا بھارتی اداکار کون؟ حیرت انگیز انکشاف
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس سے قبل ایک پوڈکاسٹ میں میگھن ٹرینر نے بوٹوکس کرانے کا اعتراف کراتے ہوئے یہ بھی کہا تھا کہ وہ مستقبل میں پلاسٹک سرجری کرانے کا ارادرہ رکھتی ہیں۔