شام سے 318 پاکستانی شہریوں کو چارٹرڈ طیارے کے ذریعے اسلام آباد پہنچا دیا گیا 

Dec 13, 2024 | 09:35:AM

(ویب ڈیسک)شام سے پاکستانی شہریوں کے انخلاء کے لئے مشترکہ فلائیٹ آپریشن جاری ہے، 318 پاکستانی شہریوں کو چارٹرڈ طیارے کے ذریعے بیروت، لبنان سے اسلام آبادپہنچا دیا گیا۔

وفاقی وزیراحسن اقبال اورچیئرمین این ڈی ایم اے نےمسافروں کا استقبال کیا،وزیراعظم نے پاکستانیوں کی بحفاظت واپسی کو یقینی بنانے پرمتعلقہ حکام کوخراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے  کہاپاکستانیوں کی باحفاظت وطن واپسی حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے،حکومت اپنےشہریوں کی حفاظت اور بہبود کےلیے پر عزم ہے،پاکستانی باشندوں کےتحفظ کو یقینی بنانے کیلئےضروری اقدامات جاری رکھیں گے۔

وزیراعظم نےمتعلقہ حکام کومزید پاکستانیوں کے انخلاء کیلئےاقدامات جاری رکھنےکی ہدایت کردی،شہباز شریف نے پاکستانیوں کی واپسی کے تمام اقدامات کی خود ذاتی طور پر نگرانی کی۔

مزیدخبریں