بھارت کیخلاف تیسرا ٹیسٹ، آسٹریلین ٹیم میں ہیزل ووڈ کی واپسی

Dec 13, 2024 | 09:44:AM
بھارت کیخلاف تیسرا ٹیسٹ، آسٹریلین ٹیم میں ہیزل ووڈ کی واپسی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24  نیوز)بھارت کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کے لیے آسٹریلیا کی جانب سے پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، سکاٹ بولینڈ کی جگہ فاسٹ باؤلر جوش ہیزل ووڈ کی واپسی ہوئی ہے۔

جوش ہیزل ووڈ فٹنس مسائل کے باعث ایڈیلیڈ ٹیسٹ نہیں کھیل سکے تھے،کپتان پیٹ کمنز نے جوش ہیزل ووڈ کی پلیئنگ الیون میں شمولیت کا اعلان کیا۔

پیٹ کمنز کا کہنا ہے کہ  سکاٹ بولینڈ بدقسمتی سے جگہ برقرار نہیں رکھ سکے۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ ایک مشکل فیصلہ تھا،  سکاٹ بولینڈ نے ایڈیلیڈ میں اچھی باؤلنگ کی تھی۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ کل سے شروع ہو گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان 5 ٹیسٹ میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔