بشارالاسد کی روانگی کا اہتمام روسی انٹیلی جنس نے کیاتھا؟اسرائیلی اخبارکادعویٰ
روس کی جانب سے بشارالاسد کو بتایا گیاتھا کہ وہ جنگ ہار چکے ہیں،فوری شام چھوڑدیں

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک)اسرائیلی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ معزول شامی صدر بشار الاسد کی دمشق سے ماسکو ہنگامی روانگی کا اہتمام روس کی انٹیلی جنس نے کیا تھا۔
8 دسمبر کو ’’ ھیئہ تحریر الشام‘‘ اور دیگر اتحادی گروپوں نے دمشق پر قبضہ کیا تو اس سے قبل ہی شامی صدر بشار الاسد روس فرار ہوگئے تھے،اس دوران فرار ہوتے ہوئے ان کے طیارے کو حادثہ پیش آنے کی خبر بھی گردش کرتی رہی ،بعد ازاں روسی نائب وزیر خارجہ نے بتایا کہ بشار الاسد برطانوی نژاد اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ ماسکو پہنچ گئے ہیں جہاں انہیں سیاسی پناہ دے دی گئی ہے۔
اب اسرائیلی اخبار نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ روس کی جانب سے بشارالاسد کو بتایا گیاتھا کہ وہ جنگ ہار چکے ہیں، بشارالاسد کو فوری شام چھوڑنے کا مشورہ دیا گیاتھا۔
یہ بھی پڑھیں:تھائی لینڈ کی پاکستانیوں کیلئے ویزا سہولت متعارف
بشارالاسد سے کہا گیا تھا کہ وہ اپنے قریبی رفقاء کو اطلاع دیئے بغیر ماسکو کے لیے روانہ ہو جائیں،بشار نے ہنگامی روانگی سے قبل اپنے قریبی رفقاء کواطلاع نہیں دی۔
امریکی جریدے "بلوم برگ" کے مطابق روسی صدر ولادی میر پوٹن نے بشارالاسد کو محفوظ طریقے سے ماسکو منتقل کرنے کے آپریشن کی منظوری دی جس کے بعد روسی انٹیلی جنس نے بشار الاسد کے محفوظ سفر کا اہتمام کیا،بشارالاسد کے سفر کے دوران طیارے کا ٹرانسپونڈر بند کر دیا گیاتھا تاکہ طیارے کی لوکیشن اور دیگر معلومات کا پتہ نہ چل سکے۔