سردی کی شدت میں اضافہ،محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا

Dec 13, 2024 | 09:53:AM
 سردی کی شدت میں اضافہ،محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی لہر برقراررہنے کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدیدسرد رہنے کا امکان ہے, اسلام آباد، بالائی،وسطی پنجاب اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں بعض مقامات پر کہرا پڑنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی لہر برقرار رہنے کی توقع ہے، اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک جبکہ مری، گلیات اور گرد و نواح میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔

سندھ اور خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے، کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔