(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا جونس نے بالی ووڈ میں واپسی کااعلان کردیا۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ 42 سالہ پریانکا نے بالی ووڈ میں اپنی واپسی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بالی ووڈ میں ڈانسنگ کو بہت مس کرتی ہیں۔
پریانکا چوپڑا نے اپنے کیریئر کا آغازبالی ووڈ سے کیاتھا،پھرامریکن ٹی وی سیریز اور ہالی ووڈ فلموں میں نظر آنے لگیں،امریکی گلوکار و اداکار نک جونس سے دسمبر 2018 میں شادی کے بعد وہ امریکا منتقل ہوگئی تھیں۔
پریانکاچوپڑا کی آخری ہندی فلم "دی وائٹ ٹائیگر" (2021) میں ریلیزہوئی تھی جس میں وہ آدرش گورو اور راجکمار راؤ کے ساتھ جلوہ گرہوئی تھیں،اس کے بعد سے انہوں نے کسی ہندی فلم میں کام نہیں کیا ۔
یہ بھی پڑھیں:بوٹوکس کی وجہ سے امریکی گلوکارہ مسکرانے سے محروم ہو گئیں
جدہ میں منعقدہونے والے ریڈ سی فلم فیسٹیول میں گفتگو کے دوران پریانکاچوپڑاکا کہنا تھا کہ وہ جلد ہی ایک بھارتی فلم سائن کرنے والی ہیں،ان کاکہناتھاکہ میں کہیں بھی چلی جاؤں میری جڑیں وہی ہیں، یہ میرے خاندان کا حصہ ہے، جہاں میری پرورش ہوئی،بھارتی فلمیں ہمیشہ میرے دل کا حصہ ہیں۔