آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی الیکشن،احمد شاہ صدارتی امیدوار ہوں گے
صدر، نائب صدر اور سیکرٹری کیلئے 4، 4، جوائنٹ سیکرٹری اور خازن کیلئے 3،3 امیدوار میدان میں ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے 22دسمبر2024ء کوہونے والے الیکشن برائے سال 25-2026ء کےلیے 51 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے جن میں صدر، نائب صدر اور سیکریٹری کےلیے 4، 4، جوائنٹ سیکرٹری اور خازن کےلیے 3،3 جبکہ گورننگ باڈی کےلیے 33 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔
17 نشستوں کے لیے ہونے والے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 12 دسمبر شام پانچ بجے تک مقرر کی گئی تھی، انتخابات کے شفاف انعقاد کے لیے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے احاطے میں الیکشن کیمپ آفس قائم کیا گیاتھا جس میں علاقہ اسسٹنٹ کمشنر، چیف الیکشن کمشنر اور کمشنر کراچی کے نمائندے کے طور پر موجود تھے۔
کاغذات نامزدگی کا وقت ختم ہونے سے قبل صدارت کے لیے محمد احمد شاہ کے علاوہ پروفیسر اعجاز احمد فاروقی، نجم الدین شیخ اور جاوید حسن نے کاغذات جمع کروائے۔ نائب صدر کے لیے منور سعید، غازی صلاح الدین، محمد اشرف جبار اور قندیل جعفری شامل ہیں، سیکریٹری کے لیے اعجاز احمد فاروقی، ہما میر، مبشر میر اور منصور زبیری نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔
جوائنٹ سیکرٹری کے لیے نورالہدیٰ شاہ، امجد سراج میمن اور اقبال احمد سہوانی جبکہ خازن کی نشست کےلیے قدسیہ اکبر، سید تحسیم الحق حقی اور اخلاق احمد خان امیدوار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سویلینز کے ملٹری ٹرائل، سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں کو فیصلے سنانے کی اجازت دیدی
گورننگ باڈی کے لیےکاغذات جمع کروانے والوں میں منور سعید، نورالہدیٰ شاہ، قدسیہ اکبر، ہما میر، ایس ایم قیصر سجاد، سید اسجد حسین بخاری، فرخ تنویر شہاب، سید شہزاد رضا نقوی، سید ساجد حسن، ڈاکٹر عنبریں حسیب، اخلاق احمد خان، غازی صلاح الدین، محمد ایوب شیخ،محمد اقبال لطیف، سید جعفر احمد، سید سعادت علی جعفری، امجد سراج میمن، امجد حسین شاہ، عبداللہ سلطان، کاشف گرامی، نعمان خان، استاد مظہر امراﺅ بندو خان، محمد ایوب، سید نسیم احمد شاہ، سید ارتضیٰ زیدی، طلعت محمود، نجم الدین شیخ، سید کشور رضا جعفری، محمد نعیم طاہر، وارث رضا، عفت شاہد، حاجی محمد ناصر قائم خانی اور جاوید منظرشامل ہیں۔
اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس 1 لاکھ 15 ہزار کی بلند ترین سطح کو چھو گیا
صدارتی امیدوار محمد احمد شاہ کا اس موقع پر کہناتھا کہ کوئی لڑے یا نہ لڑے مگر میں چاہتا ہوں کہ الیکشن ہوں، میں بھاگنے والوں میں سے نہیں، آپ نے گھبرانا نہیں ہے، آج یہاں کوئی جلسہ نہیں مگر چاہنے والوں کی اتنی بڑی تعداد دیکھ کر خوشی محسوس کررہا ہوں، انہوں نے کہاکہ 22 دسمبر کو ہونے والے الیکشن میں جیت آپ کا مقدر بنے گی۔