ریاستی اداروں کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والاملزم گرفتار

Dec 13, 2024 | 13:21:PM

(24نیوز)ریاستی اداروں کیخلاف پروپیگنڈا کرنے والےملزم الیاس اعوان کو راولپنڈی سے گرفتار کرلیا گیا۔

ملزم الیاس اعوان کو ایف آئی اےسائبرکرائم ونگ نےگرفتار کیا،ملزم ریاستی اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر ڈس انفارمیشن پھیلانے میں ملوث تھا۔

 چھاپہ مار کارروائی میں ملزم کے قبضے سے موبائل فون اور دیگر شواہد برآمد کرلئے گئے۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم کو گرفتار کرکےتفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے،ملزم کے دیگر ساتھیوں کے خلاف چھاپہ مار کاروائیاں جاری ہیں۔

مزیدخبریں