مذاکرات شروع نہیں ہوئے،ابھی صرف سلام دعا ہوئی ہے،شیر افضل مروت

15 دسمبر سے پہلے بات ہو جائے تو اچھا ورنہ بانی پی ٹی آئی کی کال پرعمل درآمد ہو گا

Dec 13, 2024 | 14:09:PM
 مذاکرات شروع نہیں ہوئے،ابھی صرف سلام دعا ہوئی ہے،شیر افضل مروت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات شروع نہیں ہوئے، ابھی تو صرف سلام دعا ہوئی ہے۔

پی ٹی آئی رہنماشیر افضل مروت نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 15 دسمبر سے پہلے پہلے بات ہو جائے تو ملک کے لیے اچھا ہے،15 دسمبر کو بانی پی ٹی آئی نے ترسیلاتِ زر سے متعلق کال دی ہوئی ہے،حالات جوں کے توں رہے تو کال پر عمل درآمد ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں:سویلینز کا ملٹری ٹرائل، سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں کو فیصلے سنانے کی اجازت دیدی

اس سے قبل نجی ٹی وی کے پروگرام  میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا تھا کہ مسلم لیگ ن کسی صورت مذاکرات نہیں چاہتی، پاکستان تحریکِ انصاف مذاکرات کر رہی ہے تو یہ بھاگ رہے ہیں، ملک کی خاطر مذاکرات ہو رہے ہیں تو ہونے چاہئیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا تھا کہ حکومت تکبر اور رعونت سے نکلے اور اپوزیشن کو انگیج کرے۔