ن لیگ کا آفس جلانے کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما اشتہاری قرار

Dec 13, 2024 | 15:16:PM
ن لیگ کا آفس جلانے کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما اشتہاری قرار
کیپشن: حماد اظر،اسلم اقبال،مراد سعید
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کا دفترجلانے کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما میاں اسلم اقبال، حماد اظہر، مراد سعید اور دیگر کو اشتہاری قرار دے دیا گیا۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے مسلم لیگ ن کا دفتر جلانے سے متعلق پولیس کی درخواست کی سماعت کی۔

عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں حماد اظہر، مراد سعید، میاں اسلم اقبال، واثق قیوم، زبیرخان اور دیگر کو اشتہاری قرار دے دیا جبکہ عدالت نے ملزمان کے دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے۔

پولیس نے انسداد دہشت گردی عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان گرفتاری کے خوف سے روپوش ہیں۔

 یاد رہے کہ ملزموں کے خلاف تھانہ سرور روڑ میں 2 جبکہ ایک مقدمہ تھانہ ماڈل ٹاؤن پولس نے درج کر رکھا ہے۔