ڈرامہ سیریل"بسمل"میں مومل کے کردارکاتجربہ بہت اچھارہا،شیربانورحمانی
اردو بولنے میں دشواری ہوتی ہے لیکن ”بسمل“ میں امریکن پلٹ لڑکی کا کردار تھا اس لیے مشکل نہیں ہوئی

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک)مقبول ڈرامہ سیریل"بسمل"میں مومل کاکرداراداکرنے والی ابھرتی ہوئی اداکارہ شیربانورحمانی نے کہاہے کہ اس ڈرامے کاتجربہ بہت اچھارہاہے،اگرچہ کئی میوزک ویڈیوز بھی ڈائریکٹ کی ہیں لیکن اداکار بننا ہمیشہ سے خواہش رہی ہے۔
شیربانورحمانی نے حال ہی میں ایک مارننگ شومیں شرکت کی جس میں ڈرامہ سیریل”بسمل“ کی کامیابی اوراس میں اپنے کردارمومل کے حوالے سے اپنے تجربات شیئر کیے۔
شیربانورحمانی نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ مجھے"بسمل"کے لیے جب فون آیا تو میں نے ڈائریکٹر اور ٹیم کے بارے میں بھی نہیں پوچھا، میں نے ان سے بات کی اور انہوں نے مجھے کردار کی تفصیلات سے آگاہ کردیا۔
اپنے لہجے اور اردو زبان سے واقفیت کے بارے میں شیربانورحمانی کا کہنا تھا کہ ہاں مجھے اردو بولنے میں دشواری ہوتی ہے، لیکن ”بسمل“ میں میرا کردار ایک امریکن پلٹ لڑکی کا تھا اس لیےزیادہ مشکل نہیں ہوئی،اگر مجھے خالص اردو بولنے والا کرداربھی دیا جائے تو میں اردو بھی بول سکتی ہوں۔
"بسمل" کے آڈیشن کا تجربہ شیئر کرتے ہوئے اداکارہ شیربانو رحمانی نے کہا کہ اس کے آڈیشن کے لیے میں نے دیسی لباس پہنا اور اردو بولی تھی، مجھ سے پوچھاگیا کہ کیا میں انگریزی بول سکتی ہوں، اور پھر میں نے اپنا امریکی لہجہ آن کردیا، میں نے دیسی لڑکی کا گیٹ اپ جان بوجھ کر کیا تھا کیونکہ مجھے معلوم تھا کہ میں ایک پاکستانی ڈرامے کے لیے آڈیشن دینے جا رہی ہوں۔