عماد وسیم کی انٹرنیشنل کرکٹ سے پھر ریٹائرمنٹ

Dec 13, 2024 | 16:02:PM
عماد وسیم کی انٹرنیشنل کرکٹ سے پھر ریٹائرمنٹ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے پھر ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا،عماد وسیم نے سوشل میڈیا پر اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔

اس حوالے سے عماد وسیم کا کہنا ہے کہ بڑی سوچ بچار کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان کی نمائندگی کرنا میری زندگی کا بہت بڑا اعزاز ہے،عماد وسیم کا کہنا ہے کہ میں ڈومیسٹک اور فرنچائز کرکٹ میں اپنا سفر جاری رکھوں گا۔

واضح رہے کہ عماد وسیم اس سے قبل بھی  ریٹائرمنٹ کا اعلان کر چکے تھے تا ہم ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل انہوں نے اپنی ریٹائرمنٹ واپس لی تھی۔