سندھ حکومت چینی سرمایہ کاروں کی ہر طرح سے معاونت کرے گی:شرجیل میمن

Dec 13, 2024 | 16:43:PM
سندھ حکومت چینی سرمایہ کاروں کی ہر طرح سے معاونت کرے گی:شرجیل میمن
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سندھ کے سینئر وزیرشرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ حکومت چینی سرمایہ کاروں کی ہر طرح کی معاونت کرے گی،چین کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط کرنا چاہتے ہیں،سی پیک صرف راہداری نہیں دو ملکوں کی قربت کا راستہ ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ چینی سرمایہ کاروں کے ساتھ 4 ایم او یوز پر دستخط ہوئے ہیں، توانائی اور زراعت کے شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے، سی پیک منصوبہ پاکستان کی معیشت مستحکم کرے گا، بڑے بڑے منصوبے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ پر چل رہے ہیں، سندھ میں ماحول دوست ٹیکسی سروس متعارف کروا رہے ہیں،پاکستان اور چین کے تاجروں کو قریب لائیں گے، تاجروں کا اعتماد بحال اور ان کو مضبوط کرنا ہوگا،چین پاکستان میں مختلف انڈسٹری زون بنانے میں مدد کررہا ہے۔