خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز،43دہشتگرد ہلاک

Stay tuned with 24 News HD Android App

(احمد منصور)خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے 9دسمبر سے ابتک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مجموعی طور پر 43 دہشتگرد مارے گئے، کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز سے فتنہ الخوارج اور بلوچستان میں آپریٹ کرنے والے دیگر دہشت گرد گروہوں کو بڑا دھچکا لگ گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بارہ اور تیرہ دسمبر کی شب سکیورٹی فورسز نے ضلع لکی مروت میں کارروائی کی،لکی مروت میں چھ دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں:جعلی ڈگری، نادرا کے ڈی جی ذوالفقار احمد برطرف
آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر پختونخوا میں 9 دسمبر سے مجموعی طور پر 18 خوارج جہنم واصل ہوئے،بلوچستان کے علاقے موسیٰ خیل اور پنجگور میں تیرہ دسمبر کو دو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کئے گئے،ان دونوں آپریشنز کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 10دہشتگرد ہلاک ہوئے،آئی ایس پی آر کے مطابق 9 دسمبر سے بلوچستان میں مجموعی طور پر 25 دہشت گرد مارے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کاکہنا ہے کہ خوارج کے مکمل خاتمے اور امن کی بحالی تک سکیورٹی فورسز کے آپریشنز جاری رہیں گے ،پاکستان کی سکیورٹی فورسز وطن عزیز سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:دوسرا ٹی ٹوئنٹی،پاکستان نے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا،قومی ٹیم میں بڑی تبدیلی