بابراعظم ،شاہد آفریدی کے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں چھکوں کا ریکارڈ توڑنے کے قریب

Dec 13, 2024 | 18:55:PM

(زوہیب بخاری)قومی  بلے باز بابر اعظم کو شاہد آفریدی کے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ توڑنے کیلئے 2چھکے درکار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی بلے باز بابر اعظم سابق کپتان شاہد آفریدی کے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ توڑنے کے قریب ہیں، شاہد آفریدی نے اپنے ٹی ٹوئنٹی کیریئر میں 73 چھکے لگائے تھے  جبکہ بابر اعظم نے اب تک ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 72 چھکے مارے ہیں۔ 

 بابر اعظم کے پاس سنچورین میں جنوبی افریقہ کے خلاف آج ہونے والے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں یہ ریکارڈ توڑنے کا موقع ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:دوسرا ٹی ٹوئنٹی،پاکستان نے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا،قومی ٹیم میں بڑی تبدیلی

مزیدخبریں