انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی 

Dec 13, 2024 | 19:29:PM
انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی 
کیپشن: ڈالر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ایاز رانا)انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کم ہو گئی۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر  11پیسے   سستا ہوگیا،انٹر بینک میں ڈالر 278.23  روپے سے کم ہوکر  278.12  روپے پر بند ہوا ۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر3پیسے کمی سے279.07 روپے،یورو 0.93پیسے کمی سے 291.66 روپے کا ہوگیا،برطانوی پاؤنڈ 3روپے 80  پیسے کمی ہوکر روپے 351.90 پہنچ گیا۔

اوپن مارکیٹ میں اماراتی درہم  76 روپے اورسعودی ریال 74.25 روپے پر برقرارہے۔

یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کمی،خریداروں کے وارے نیارے ہو گئے