دوسرا ٹی 20: پاکستان کے خلاف جنوبی افریقہ کی 2وکٹیں گر گئیں

Dec 13, 2024 | 20:47:PM
دوسرا ٹی 20: پاکستان کے خلاف جنوبی افریقہ کی 2وکٹیں گر گئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان کے 207 رنز کے تعاقب میں جنوبی افریقہ  کی بیٹنگ جاری ہے،جنوبی افریقہ کی پہلی وکٹ محض 6 رنز پر گر گئی۔ 

دوسرے ٹی 20 میں شاہینوں کو پہلے اوورز میں ہی 2کامیابیاں مل گئیں، جہاندادخان کی گیند پر رین ریکلٹن پویلین لوٹ گئے  جبکہ جہانداد خان نے اپنے دوسرے اوور میں میتھیو بریٹز کے کو بھی اپنا شکار بنایااور یوں چار اوورز کے اختتام پر جنوبی افریقہ 28 رنز پر 2 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے۔ 

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان جاری3میچز کے سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے پہلے  بیٹنگ کرتے ہوئے 207 رنز کا بڑا ہدف دے دیا،اوپنر بلے باز صائم ایوب نےشاندار  بیٹنگ کا مظاہر کرتے ہوئے98 رنز بنائے۔ 

  پاکستانی بلے بازوں نے اٹیکنگ شروعات کی اور جنوبی افریقی گیندبازوں کو مشکل وقت دیا،اوپنز بلے باز اور ’نوک شاٹ‘ کیلئے جانے والے صائم ایوب نے بہترین بیٹنگ کرتے ہوئے 98رنز بنائے۔ 

 کپتان محمد رضوان 13 گیندوں پر 12 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئےاور اس کے بعد بابر اعظم نے بھی آوٹ ہونے میں جلدی کی،بابراعظم 20 گیندوں پر 31 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے،عثمان خان محض 3 رنز بنا سکےتاہم صائم ایوب نے دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے 5 چھکوں اور 11 چوکوں کے ذریعے 57گیندوں پر 98 رنز بنائے۔ 

 عرفان نیازی نے16 گیندوں پہ 30 رنز بنائے،اس کی اننگز میں 2 چھکے اور 3 چوکے شامل تھے جبکہ عباس آفریدی نے آخری اوور میں ایک چھکا اور ایک چوکا مارا جس سے میچ کی پہلی اننگزمکمل ہوئی اور جنوبی افریقہ کو 20 اوورز میں 207 رنز کا ہدف بڑا ہدف ملا۔ 

جنوبی افریقہ کی جانب سے دیان گلیم اور اوٹیل بارٹ مین 2،2 وکٹیں لے کر نمایاں رہے۔ 

 

قبل ازیں، پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،سنچورین  میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کو ترجیح دی ہے۔

دوسرے ٹی ٹوئنٹی کیلئے قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، سپنر سفیان مقیم کی جگہ فاسٹ بولر جہانداد خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے،پاکستان ٹیم میں کپتان محمد رضوان، بابر اعظم، صائم ایوب، عثمان خان، طیب طاہر، محمد عرفان خان نیازی شامل ہیں۔

علاوہ ازیں ،عباس آفریدی ، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف،جہانداد خان اور ابرار احمد بھی دوسرے ٹی ٹوئنٹی کیلئے قومی ٹیم کا حصہ ہیں۔

واضح رہے میزبان جنوبی افریقا کو سیریز میں ایک صفرکی برتری حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بابراعظم ،شاہد آفریدی کے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں چھکوں کا ریکارڈ توڑنے کے قریب