(24 نیوز)جاپان میں ہونیوالے ٹوکیو 2020 اولمپکس کے سربراہ یشیرو موری نے خواتین کے بارے میں قابل اعتراض تبصرے کے تنازعہ کے بعد اپنے عہدے سے استعفا دے دیا اور اس بیان کے لئے دوبارہ معذرت طلب کی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹوکیو اولمپکس کے آغاز میں ابھی صرف پانچ ماہ باقی ہیں اس لئے مختصر وقت میں نیا سربراہ تلاش کرنا ایک مشکل کام ہوگیا ہے۔83 سالہ سابق وزیر اعظم موری کے ٹوکیو اولمپک کے اہم عہدے سے استعفا دینے سے کورونا وائرس کے سبب پہلے سے ہی ملتوی کئے گئے ٹوکیو اولمپک کیلئے نئی مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں۔ نئے سربراہ کے چنائو کیلئے نئی سلیکشن کمیٹی بنائی جائے گی جو جلد از جلد نئے سربراہ کو منتخب کرے گی۔