ہمارا احتجاج غیر معینہ مدت تک جاری رہے گا، بھارتیہ کسان یونین

Feb 13, 2021 | 09:57:AM
ہمارا احتجاج غیر معینہ مدت تک جاری رہے گا، بھارتیہ کسان یونین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارتیہ کسان یونین کے ترجمان راکیش ٹکیٹ نے کہا ہے کہ کسانوں کا احتجاج غیر معینہ مدت تک چلے گا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت میں زرعی قوانین کے خلاف جاری کسانوں کےاحتجاج کے حوالے سے مشترکہ کسان محاذ کے لیڈر گرنام سنگھ نے کہا تھا کہ کسان احتجاج اکتوبر تک جاری رہے گا۔ان کے اس بیان پر بھارتیہ کسان یونین کے ترجمان راکیش ٹکیٹ نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ آندولن غیر معینہ مدت تک چلے گا۔اس احتجاج  کی مدت کو لے کرکسی بھی طرح کی منصوبہ بندی نہیں کی گئی ہے۔ جب تک حکومت زرعی قوانین کو واپس نہیں لے لیتی،تب تک احتجاج  ختم نہیں ہوگا۔

یاد رہے کہ دہلی کی سرحدوں پر احتجاج کرتے ہوئے کسانوں کو 79 دنوں کا وقت گزر چکا ہے۔ کسانوں کا احتجاج آج بھی پورے زور و شور سے جاری ہے اور کسان اپنے مطالبات کے حق میں ڈٹے ہوئے ہیں۔