(24 نیوز)شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں واقع ایک مکان میں گیس سلنڈر کے پھٹنے سے 2 بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ سلنڈر دھماکے کا واقعہ میر علی کے گاؤں خدی میں پیش آیا جہاں ایک گھر کے اندر گیس سلنڈر پھٹنے سے 2 بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق اور خاتون سمیت 7 افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو حکام نےبتایا کہ زخمیوں کو فوری طور پر میر علی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جاں بحق اور زخمی ہونیوالوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔