(24 نیوز)بھار ت کی ریاست تامل ناڈو کے علاقے ورودھو نگر میں واقع ایک پٹاخے بنانے والی فیکٹری میں ہونیوالی آتشزدگی کے باعث 16 افراد جھلس کر ہلاک ہو گئے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس خبر کی اطلاع ملنے کے بعد کانگریس رکن پارلیمنٹ راہول گاندھی نے ایک ٹویٹ میں مرنے والوں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ پٹاخہ فیکٹری میں آتشزدگی کے شکار لوگوں کے لئے افسردہ ہوں اور جو لوگ پٹاخہ فیکٹری کے اندر پھنس گئے، ان کے بارے میں سوچ کر تکلیف ہو رہی ہے۔ انھوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ ’’میری ریاستی حکومت سے گزارش ہے کہ متاثرین کو جلد مدد پہنچائی جائے اور انہیں ریلیف مہیا کیا جائے۔