کورونا سے58 نئی اموات،1262 کیسز

Feb 13, 2021 | 09:32:AM

(24نیوز) کورونا وائرس  کا زور تھم نہ سکا،24 گھنٹوں میں مزید 58 افراد لقمہ اجل بن گئے جس کے بعد اموات کی مجماعی تعداد 12 ہزار 262  تک جاپہنچی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 61 ہزار 625 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق  ملک بھر میں اب تک 83 لاکھ 99 ہزار 623 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 37 ہزار 115 نئے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے ایک ہزار 262 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

پنجاب میں ایک لاکھ 63 ہزار 367، سندھ میں 2 لاکھ 53 ہزار 90، خیبر پختونخوا میں 69 ہزار 386، بلوچستان میں 18 ہزار 924، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 937، اسلام آباد میں 42 ہزار 513 جبکہ آزاد کشمیر میں 9 ہزار 408 کیسز رپورٹ ہوئے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 58 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 12 ہزار 276 ہوگئی۔ پنجاب میں 5 ہزار 26، سندھ میں 4 ہزار 199، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 986، اسلام آباد میں 484، بلوچستان میں 198، گلگت بلتستان میں 102 اور آزاد کشمیر میں 281 مریض جان کی بازی ہارگئے۔

این سی او سی کے مطابق اب تک 5 لاکھ 23 ہزار 700 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 692 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

مزیدخبریں