پاکستان اور افغانستان کے درمیان آزادانہ تجارتی معاہدے پر بھی اصولی اتفاق ہوگیا ہے،جبکہ پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ میں 3 ماہ کی توسیع ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے ایک تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ بجٹ میں پانچ زیرو ریٹڈ شعبوں کیلیے دوبارہ صفر سیلز ٹیکس بحال کرنیکی تجویز زیر غور نہیں ہے۔تقریب میں ترکی کے سفیر احسان مصطفی یرداکل و دیگر بھی موجود تھے۔