(24نیوز) گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن کیلئے حکومت اور اتحادی جماعتیں ایک پیج پر ہیں، 3 مارچ کو سینیٹ انتخابات کا معرکہ بھی پی ٹی آئی جیتے گی۔
تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چودھری سرور نے پارٹی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 26 مارچ دور ہے، پتہ نہیں پی ڈی ایم لانگ مارچ پر قائم رہتی بھی ہے یا نہیں، حکومت مضبوط ہے، لانگ سے بھی لانگ مارچ کا سامنا کرنے کو تیار ہے، پی ڈی ایم جماعتیں کبھی ایک پیج پر آئی ہیں اور نہ ہی آئندہ آئیں گی۔