(24نیوز) حلیم عادل شیخ کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا ،فارم ہاؤس گرانے پر عبوری حکم امتناعی جاری جبکہ عدالت نے چیف سیکرٹری و دیگر فریقین کو توہین عدالت کے نوٹس بھی جاری کردیئے۔
سندھ ہائیکورٹ میں ملیر میں حلیم عادل شیخ کے فارم ہاوسز کیخلاف کارروائی سے متعلق توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی، درخواست گزاروں کے وکیل خواجہ شمس الاسلام ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ حکومت نے انتقامی کارروائی کی، سپریم کورٹ فیصلے کا غلط مطلب نکال کر کارروائی کی گئی۔عدالت نے آئندہ سماعت تک متعلقہ حکام کو کارروائی کرنے سے روک دیا.
حلیم عادل شیخ نے سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ انصاف کا نظام چل رہا ہو تو ملک چلتا ہے، عدالتیں چلتی ہیں، ہم قانون پسند ہیں ہمیشہ عدالتوں پر اعتماد کا اظہار کیا،سندھ میں13 سال سے ظلم اور ناانصافی کی حکومت ہے، چوری اور سینہ زوری کی حکومت ہے، کرپشن اور لوٹ مار کی حکومت ہے۔