(24 نیوز) اردو اور پنجابی کے نامور انقلابی شاعر فیض احمد فیض کاآج 110 واں یوم پیدائش منایا جارہا ہے۔وہ 13 فروری 1911 کو ناروال میں پیدا ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق فیض احمد فیض نےابتدائی تعلیم سیالکو ٹ اورلاہورمیں مکمل کی، 1936 میں ادیبوں کی ترقی پسند تحریک میں شامل ہوئے۔ درس و تدریس چھوڑ کردوسری جنگ عظیم میں انہوں نے برطانوی فوج میں شمولیت اختیارکی اور بعد میں انہوں نے اس نوکری کو چھوڑ دیا۔فیض کی شاعری کے انگریزی، جرمن، روسی، فرنچ سمیت مختلف زبانوں میں تراجم شائع ہو چکے ہیں، ان کے مجموعہ کلام میں ’’نسخہ ہائے وفا، نقش فریادی، نقش وفا، دست صبا، دست تہہ سنگ، سر وادی سینا، زنداں نامہ‘‘ اور دیگر قابل ذکر ہیں۔ فیض کو 1963 میں لینن پیس ایوارڈ سے نوازا گیا۔ فیض احمد فیض نے درجنوں فلموں کے لئے غزلیں، گیت اور مکالمے لکھے۔ان کا کلام محمد رفیع، ملکہ ترنم نور جہاں، مہدی حسن، آشا بھوسلے اورجگجیت سنگھ جیسے گلوکاروں کی آوازوں میں ریکارڈ کیا گیا ۔ ان کا انتقال لاہور میں 20 نومبر 1984 کو 73 برس کی عمر میں ہوا۔