سینٹ انتخابات:شیڈول تبدیل، کاغذات نامزدگی جمع کرانے میں2دن توسیع

Feb 13, 2021 | 12:50:PM

(24 نیوز) اپوزیشن جماعتوں کی خواہش  اور مطالبے کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ انتخابات کے شیڈول میں رد و بدل کرتے ہوئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے وقت میں دو دن کا اضافہ کر دیا ہے، پولنگ3 مارچ کو ہی ہوگی۔

 تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ  کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ 15 فروری تک بڑھا دی گئی ہے، نامزد امیدواروں کی فہرست 16 فروری کو جاری ہوگی، کاغذات کی جانچ پڑتال 17 تا 18 فروری کو ہوگی، کاغذات پر اپیلیں 20 فروری تک دائر ہوسکیں گی، 23 فروری تک تمام اپیلوں کو نمٹا دیا جائیگا جبکہ 24 فروری کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری ہوگی، 25 فروری تک امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ پولنگ 3 مارچ کو ہی ہوگی، امیدواروں سہولت کیلئے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ  پیپلزپارٹی سمیت سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کی جانب سے قانونی تقاضوں اور کاغذات نامزدگی کے لوازمات پورا کرنے کے لیے کاغذات نامزدگی کا وقت بڑھانے کی درخواست کی گئی تھی۔

مزیدخبریں