(24نیوز)وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جاپان کی میاواکی تکنیک کی طرزپر شجرکاری کا آغازکردیا گیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ پر کہا کہ جاپان کی ’میاواکی‘ تکنیک کی طرز پرشہری شجرکاری کا آغازخوش آئند ہو گا، اس تکنیک کے ذریعے درخت 10 گنا زیادہ نشوونما، 30 گنا زیادہ گھنے ہوتے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ یہ آلودگی سے لڑنے کا بہترین طریق ہے۔ لاہور میں 50 سائٹس کا انتخاب کیا گیا ہے جبکہ پہلا تجربہ لبرٹی چوک پر2020 میں کیا گیا تھا۔