تحریک انصاف گناہوں کی سزا بھگتنے کیلئے تیار ہوجائے : راناثنااللہ 

Feb 13, 2021 | 13:25:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کہتے ہیں کہ ویڈیو اسکینڈل میں موجود لوگوں نے اعتراف کیا ہے کہ پی ٹی آئی اس میں ملوث تھی، یہ صرف سینیٹ کے ووٹ کو قابلِ شناخت بنانا چاہتے ہیں۔

لاہور کی انسدادِ منشیات کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےرانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے  کہ تحریکِ انصاف  اس وقت عوام اور ملک کے ساتھ زیادتی کررہی ہے۔ بہت سے اراکین ایسے ہیں جو ان سے جان چھڑانا چاہتے ہیں۔

لیگی رہنما نے کہا  پہلے کبھی کسی سیاسی مخالف کے خلاف منشیات کا مقدمہ نہیں بنایا گیا، میرے خلاف کیسز پراسیکیوشن ہی واپس لے گی۔عدالتوں میں اب ان کی باری ہے، اپنے گناہوں کی سزا بھگتیں گے، پی ٹی آئی حکومت ہم سب سے مذاق کر رہی ہے۔

دوسری جانب لاہور کی انسدادِ منشیات عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران رانا ثناء اللّٰہ کے خلاف 20 گواہوں کے بیانات کی کاپیاں فراہم کی گئیں ۔عدالت نے رانا ثناء اللّٰہ کو آئندہ سماعت پر فردِ جرم عائد کرنے کے لئے طلب کر لیا ۔کیس کی مزید سماعت 6 مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔