ترقیاتی فنڈز کیس: فیصلے کی کاپی مجھے نہیں ملی، میڈیا کو کیسے دے دی گئی؟۔۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا رجسٹرار سپریم کورٹ کو خط
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے وزیر اعظم کی جانب سے ارکان اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز جاری کرنے سے متعلق کیس کے فیصلے کی کاپی رجسٹرار سپریم کورٹ سے طلب کرلی۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے رجسٹرار کو خط لکھا دیا جس میں سوال کیا کہ مجھے کاپی فراہم کرنے سے پہلے میڈیا کو کیسے دے دی گئی؟
تفصیلات کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے سپریم کورٹ کے رجسٹرار کو خط لکھا گیا ہے جس میں معزز جج کا کہنا ہےکے کہ حیران ہوں مجھے ابھی تک آرڈر کی فائل موصول کیوں نہیں ہوئی، کیس کے تحریری فیصلے کی کاپی مجھے نہیں دی گئی, برائےکرم مقدمے کی فائل فراہم کی جائے تاکہ فیصلہ پڑھ سکوں۔خط میں مزید کہاہے کہ عدالتی روایت کےمطابق بینچ کاحصہ بننے والےججزکو فیصلےکی کاپی دی جاتی ہے، جسٹس اعجاز الاحسن کو فیصلےکی کاپی موصول ہوئی مگرمجھے نہیں ملی۔جسٹس قاضی فائز نے سوال کیا کہ مجھے کاپی فراہم کرنے سے پہلے میڈیا کو کیسے دے دی گئی؟ فیصلہ میڈیا کو جاری کرنے کا آرڈر کس نے دیا؟ مجھ سے پہلے میڈیا کے ذریعے کیس کے فیصلے سے پوری دنیا کو پتا چل چکا تھا،مجھے کیوں اس فیصلے سے اتفاق یا اختلاف کا موقع فراہم نہیں کیا گیا؟۔