بجلی پھر مہنگی، پیسہ کہاں جارہا ہے؟شیری رحمان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان کا کہنا ہے کہ کچھ لوگوں کے پیپر آرڈر میں نہیں، نہ ٹکٹ صحیح جاری ہوئے ہیں، کوئی ہوم ورک کرکے نہیں آتا، یہ نالائق سرکار ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ 3 روز میں 3 بار بجلی کی قیمت میں اضافہ قابل تشویش ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں الیکشن کمیشن دفتر پر سینٹ انتخابات میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں پیپلز پارٹی کی انہوں نے کہا کہ عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے،یہ لوگوں پر گولہ باری کررہے ہیں، انتشار پھیلا رہے ہیں، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ، عوام پر گولہ باری کرنا ہے۔
ان کاکہنا تھا کہ حکومت کی شاہ خرچیاں ختم نہیں ہورہی، پیسہ کہاں جارہا ہے، حکومت کو غریب عوام کی کوئی پرواہ ہی نہیں ہے۔شیری رحمان نے کہا کہ لگتا ہے کچھ لوگوں کے کاغذات نامزدگی نامکمل ہیں۔دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ انتخابات کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اعلامیئے کے مطابق سینیٹ کے انتخابات کے لئے کاغذاتِ نامزدگی 15 فروری تک جمع کرائے جا سکیں گے۔
شیری رحمان نے مزید کہا ہے کہ 3 روز میں 3 بار بجلی کی قیمت میں اضافہ قابل تشویش ہے۔انہوں نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق اپنے ایک بیان میں کہا کہ موجودہ حکومت ہر روز منی بجٹ پیش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی نالائقی اور نااہلی کی قیمت عوام کو ادا کرنی پڑ رہی ہے، آئی ایم ایف کی قسط حاصل کرنے کے لیے روز قیمتیں بڑھائی جارہی ہیں۔ مہنگائی کے سونامی نے عوام کا جینا مشکل کر دیا ہے۔