عذیر بلوچ کیخلاف مقدمات میں اہم پیش رفت،فیصلہ محفوظ

Feb 13, 2021 | 15:27:PM

(24نیوز)گینگ وار سرغنہ عذیر بلوچ کیخلاف مقدمات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔عدالت نے لیاری آپریشن کے دوران پولیس پر دھماکہ خیز مواد سمیت 3 مقدمات کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے لیاری آپریشن کے دوران پولیس پر دھماکہ خیز مواد سمیت 3 مقدمات فیصلہ محفوظ کرلیا۔ کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشت گردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کیخلاف 3 مقدمات کی سماعت ہوئی۔

ذرائع کے مطابق عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر لیاری آپریشن کے دوران پولیس پر دھماکہ خیز مواد سمیت 3 مقدمات فیصلہ محفوظ کرلیا۔ مقدمات کا فیصلہ 18 فروری کو سنائے جانے کا امکان  ہے۔ ملزم کیخلاف کلری تھانے میں مقدمات درج ہیں۔

  واضح رہے عذیر بلوچ اس سے قبل 5 سے زائد مقدمات میں بری ہوچکا ہے۔ ملزم کیخلاف اب بھی 52 سے زائد مقدمات زیر سماعت ہیں۔
 

مزیدخبریں