اسلام آباد : چیمبرز گرانے کا معاملہ، وکلا پھر میدان میں آ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وفاقی دارالحکومت میں وکلا کے غیر قانونی چیمبرز گرائے جانے کے معاملے پر وکلا ایک بار پھر بپھر گئے۔
اسلام آباد میں غیر قانونی چیمبرز گرائے جانے کیخلاف وکلا پھر سراپا احتجاج بن گئے۔اسلام آباد بارکونسل اورڈسٹرکٹ بار کے وکلا اپنے ساتھی وکلا کے چیمبرز گرائے جانے کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے جبکہ وکلا کی بڑی تعداد کاڈی چوک پر مظاہرہ روڈ کوبلاک کر دیا۔وکلا کے احتجاج کے موقع پر امن و امان کی صورتحال قابو میں رکھنے کے لئے پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے جبکہ وکلاکو پارلیمنٹ ہاؤس جانے سے روکنے کےلئے رکاوٹیں کھڑی کردی گئی ہیں۔
واضح رہےکہ چند روز قبل اسلام آباد میں وکلا کے چیمبرز گرائے جانے کے خلاف مشتعل وکلا نے احتجاج کرتے ہوئے ہائیکورٹ پر دھاوا بول دیا تھا اور اس موقع پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ بھی اپنے چیمبر میں محصور ہوگئے تھے، وکلا نے ان کے چیمبر کے باہر شدید نعرے بازی کی تھی۔