(24نیوز)الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے الیکٹورل کالج سے تحریک انصاف کی مدد کرنے کی اپیل کردی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے دفتر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےعبدالحفیظ نے کہا تھا کہ جمہوری عمل میں ایک سے زیادہ لوگ مقابلہ کرتے ہیں اور پاکستان کے جمہوری عمل پر ہم سب کو فخر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایوان بالا پاکستان کے تمام صوبوں اور وفاقی دارالحکومت سمیت دیگر علاقوں کو بہت خوبصورت انداز میں نمائندگی دیتا ہے۔
مشیرخزانہ نے کہا ہے کہ اراکین قومی اسمبلی پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کو کامیاب کروائیں گے۔سینیٹ کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے بعد الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ سینیٹ پاکستان کے تمام علاقوں کو اچھے انداز سے نمائندگی دیتا ہے، اور پاکستان کی عوام کی امنگیں پورا کرنا سیاست کا مقصد ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان 25 سال سے جدوجہد میں رہےکہ لوگوں کی معاشی صورتحال بہتر کریں، اللہ نے کامیاب کیا تو عوام کی امنگوں پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔پاکستان کی قومی اسمبلی ہمارا الیکٹرول کالج ہوں گے۔