(24نیوز)حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے سینٹ الیکشن میں متفقہ امیدوار سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ میں کبھی ہارس ٹریڈنگ پر یقین نہیں رکھا، لوگ ضمیر کے مطابق ووٹ دیں گے۔
الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ مجھے معلوم نہیں کس کے مقابلے میں لڑ رہا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ میں تاریخ کا واحد متفقہ امیدوار تھا، تب مجھے 264 ووٹ ملے تھے،مجھے اپوزیشن نے اعتماد کا ووٹ دیا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اعظم سواتی کی بات کو سنجیدہ نہ لیں وہ پی ڈی ایم کے ترجمان نہیں ۔
واضح رہے کہ پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی کی خاص بات یہ ہے کہ ان کے تجویز و تائید کنندگان میں دو سابق وزرائے اعظم شامل ہیں۔