(24 نیوز)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا ہے کہ خفیہ رائے شماری سے حکومتی پرندے نہیں اڑتے، صرف اپوزیشن کے اڑیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن دھرنے کی بجائے نیب کو ہی جواب دیں گے۔مہنگائی اور پی ڈی ایم ایک ہی چیز ہے۔ سابق ادوار میں بجلی کے بلا ضرورت آئی پی پیز منصوبے لگائے گے،ان منصوبوں کا انحصار مہنگے فرنس آئل پر تھا، درآمد پر ڈالر خرچ ہوتے تھے اب فرنس آئل مہنگا ہوتا تو بجلی کی قیمت بڑھ جاتی اب بھی صارفین سے بجلی کی آدھی قیمت لے رہے ہیں ابھی بجلی کی مد میں عوام کو ریلیف کا کوئی امکان نہیں۔
فواد چودھری نے کہا کہ الیکشن اصطلاحات کا جامع پیکج پارلیمنٹ میں پیش کیا۔ اپوزیشن کو چاہئے اس میں آکر حصہ لے ۔ پی ڈی ایم کا مارچ نہیں ہوگا۔