(24نیوز)سوشل میڈیا پر محمد حفیظ اور سرفراز احمد کی لفظی جنگ پر پی سی بی حرکت میں آگیا،بورڈ کے اعلیٰ عہدیدار دونوں کھلاڑیوں کے درمیان لفظی جنگ پر ناخوش تھے ۔
تفصیلا ت کے مطا بق ٹیم انتظامیہ نے دونوں کھلاڑیوں کو بیانات کے ذریعے تنازعات میں نہ پڑنے کا کہہ دیا ہے،ذرا ئع کا کہنا ہے کہ ٹیم منیجر نے کھلاڑیوں سے بات کرکے معاملہ ختم کیا ۔پی سی بی ٹیم انتظامیہ اور عہدیداروں نے دونوں کھلا ڑیوں کے بیانات پر ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔