سول نافرمانی کا درس دینوالے آج خاموش کیوں ہیں، شازیہ مری

Feb 13, 2021 | 18:15:PM
سول نافرمانی کا درس دینوالے آج خاموش کیوں ہیں، شازیہ مری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری کا کہنا ہے کہ ملک میں گیس کا بحران ہونے کے باوجود بل زیادہ آرہے ہیں، کل سول نا فرمانی کا درس دینے والے آج مہنگائی کی صورتحال پر خاموش کیوں ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں۔ نالائق سلیکٹڈ حکومت روز بروز مہنگائی میں اضافہ کر رہی ہے ۔ عمران نیازی نوے روز میں ملک کو سدھارنے کی بات کرتے تھے ،آج تین سال بعد بھی حالات انکے قابو سے باہر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اربوں روپے قرضہ لیا جارہا اس کا بوجھ کس پر پڑ رہا ہے۔ پیپلز پارٹی نے کاغذات نامزدگی کی تاریخ بڑھانے کی درخواست کی تھی پیپلز پار ٹی کے خط کو مسترد کر دیا گیا تھا یوں لگتا ہے آج پی ٹی آئی کے کہنے پر نامزدگی کی تاریخ بڑھا دی گئی ہے آج الیکشن کمیشن کے اس رویے پر افسوس ہورہا ہے۔